نجی اسکول انتظامیہ نے والدین سے ویکسین سرٹیفیکیٹ مانگنا شروع کردیئے

کراچی (نیوز رپورٹر) نجی اسکولوں نے والدین سے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ طلب کرنا شروع کردیئے۔   سندھ حکومت  کی جانب سے  100 فیصد ویکسی نیشن والے اسکولز کو 30 اگست سے کھولنے کی مشروط  اجازت ملنے  کے بعد   نجی اسکولوں نے والدین سے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل یا بچوں کے ساتھ جمع کروانے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومتی ضوابط پر عمل کرتے ہوئے والدین کو کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کیلیے ای میل ، ایس ایم ایس بھیجنا شروع کردی ہیں۔واضح رہے نجی اسکولوں نے والدین کو 28 اگست  ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ماں، باپ دونوں کا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بذریعہ ای میل یا بخود جمع کروانا ہوگا۔ دوسری جانب  متعدد والدین نے شکایت کی ہے کہ  اس سے پہلے کورونا کی لائن میں لگ کر ویکسی نیشن کروائی اور اب نادرا کے دفاتر کا چکر لگا کر سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن