معیشت ترقی کر رہی،  برآمدات کا حجم 31  ارب ڈالر ہوگیا: فرخ حبیب

Aug 27, 2021

لاہور، اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی تجاویز قابل غور، ان تجاویز کو قومی اسمبلی کے فورم پر اٹھایا جائے گا، ملکی معیشت ترقی کررہی ہے، ملکی برآمدات کا حجم اکتیس ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، کرونا وائرس کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چار ہزار سات سو بتیس ارب روپے وصول کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین چوہدری محمد سلیم بھلر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما راجہ محمد سلیم سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ وزیر مملکت نے مزید کہاکہ ملک میں کئی ڈیم اورپانی کے وسیع ذخائر بنانے کیلئے کام ہورہا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین  کہا کہ ملک کے 22  کروڑ  سلیم بھلر نے کہا کہ پالیسیوں میں بہت سی خامیوں کے باعث کاروبار طبقہ ٹیکس نیٹ میں آنے سے گریزاں ہے۔ علاوہ ازیں  وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے طی ٹی آئی کے 3  سال مکمل ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار حکومت عوام کے پاس جا کر ان کے مسائل حل کر ہی ہے۔ فرخ حبیب نے اپنیب یان میں کہا کہ حکومت کو کئی چیلنجز کا سامنا تھا۔ معیشت شہتر کرنے اور غریب و متوسط طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے متعدد  اقدامات کئے۔ وزیر مملکت  نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت پانی کے ذخائر اورڈیمز بنانے پر ام کر رہی ہے۔  ماحولیات سے متعلق بھی دنیا نے  ہماریاقدامات کو سراہا ہے۔

مزیدخبریں