اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ مجھ پر اتنے مقدمات ہیں اس لئے معلوم نہیں کہ میرا نام ای سی ایل میں ہے یا نہیں۔ پابندیوں کی وجہ سے ہی بیٹے کے نکاح میں نہیں جا سکا۔ لائٹ موڈ میں بات کرتا ہوں برا لگے تو محسوس نہ کیا کریں۔ پاکستان کیلئے آپ ہم اور سب محنت کر رہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے عدالتوں میں انصاف مل رہا ہے۔ حکومت کیسز بنا رہی ہے لیکن ان میں کوئی شواہد نہیں ہیں۔ میرا بیٹا نعتیں پڑھتا ہے اس لیے اس نے گانا بھی اچھا گایا۔ جنید کے دادا بھی اس سے سیف الملوک سنتے تھے۔ میرا بیٹا لندن میں پڑھائی اور کھیل سمیت ہر شعبے میں پاکستان کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔ حکومت اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات کر رہی ہے۔ جنید صفدر کا نکاح لندن میں ہوا۔ شادی پاکستان میں ہو گی۔ جنید نے زیادہ وقت اپنے نانا کیساتھ گزارا ہے۔ ذہنی طور پر کربلا والا ہوں۔ مزاحمت اور مفاہمت کی فائلیں مریم اورنگزیب کے دائیں بائیں ہاتھ میں۔ مزاحمت اور مفاہمت پر تفصیل مریم اورنگزیب دیں گی جبکہ میں تو چار سال سے ایک ہی گانا گا رہا ہوں‘ ووٹ کو عزت دو۔
مزاحمت اور مفاہمت کی فائلیں مریم اورنگزیب کے دائیں‘ بائیں ہاتھ میں: کیپٹن (ر) صفدر
Aug 27, 2021