لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب انعام غنی نے ڈی پی او ساہیوال محمدکاشف اسلم کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور انہیں سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد کاشف اسلم کو ناقص کارکردگی پر ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔