واشنگٹن: فائرنگ اور آگ لگنے  کے واقعات، 4 افراد ہلاک

 واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر کینا ویک میں فائرنگ اور آگ لگنے کے واقعات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کو شبہ ہے کہ ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو ہلاک کیا جب کہ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جب فائرنگ اور آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر  جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک شخص کو  زخمی حالت میں پایا اور 2 گھروں میں آگ بھی لگی ہوئی تھی۔مقامی پولیس کے مطابق متشبہ شخص نے پہلے دو گھروں کو آگ لگائی اور  پھر  فائرنگ کی، قریب ہی کھڑے ایک ٹرک سے پولیس پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی، جلے ہوئے ٹرک سے ایک نا معلوم شخص کی نعش بر آمد ہوئی۔پولیس حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایک گھر سے مزید 2 افراد کی نعش برآمد ہوئی ہیں جن کا تعلق بھی اسی واقعے سے ہو سکتا ہے تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...