کراچی (وقائع نگار)کراچی کے شہری عامرعلی نے پیدل مدینہ منورہ تک سفر کرنے کافیصلہ کرلیا،کراچی کے شہری کاکہناہے کہ پیدل جانے کاسفراگست کے مہینے سے شروع کررہاہوں جوتین ماہ پرمحیط ہوگاانہوں نے براستہ ایران سعودی عرب جانے کافیصلہ کیانوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے عامرعلی نے کہاکہ میں ان تمام لوگوں کی طرف سے حجاج مقدس کے سفرپرنکلاہوں جولوگ بحالت مجبوری مدینہ منورہ نہیں جاسکتے وہ میرے اس سفرمیں میراساتھ دیں انہوں نے حکومت پاکستان سمیت تمام ممالک سے اپیل کی ہے وہ سرحد پارکے معاملات میں ان سے بھرپورتعاون کریں ۔