کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے پارلیمنٹ میں موجود تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ،اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے تمام محب وطن قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،اپوزیشن کو ملک کے مفاد میں عوام کی ترجمانی اور معاشی استحکام کیلئے کردار اد کرنا چاہیے ،حکومت کو آئینہ دیکھانا اور عوام کی ترجمانی کرنا پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن کا کام ہے ، پارلیمنٹ سے باہر کی جماعتوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل اور معاشی استحکام کیلئے نہ صرف آواز بلند کریں بلکہ مثبت کردار بھی ادا کریں ،پاکستان سنی تحریک عوامی مسائل کے حل اور معاشی استحکام کیلئے مثبت کردار ادا کریگی ،حکومت عوامی خدمت کیلئے دعوئوں سے نہیں عملی اقدامات سے کام کرئے ،کاروباری طبقہ ،فیکٹری و انڈسٹریل مالکان معاشی ابتر صورتحال سے پریشان حال ہیں ہم سمجھتے ہیں ،حکومت معاشی عدم استحکام کے محرکات کو عوام کے سامنے پیش کرئے ،ہمیں امریکہ کے نہیں پاکستان کے مفادات عزیز ہیں دنیا میں کہیں بھی امریکہن مفادات کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے ،پاکستان آئی ایم ایف کے قرضے کسی طور بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں ،حکومت عوام دوست وجمہوری طرز پالیسیاں مرتب کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیاسی کمیٹی کے ارکان کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے ا ور ہمیں پاکستان کے مفادات کا ہر حال میں تحفظ کرنا ہے ،انہوں کا کہنا تھا کہہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں اپنے ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے پیٹ پر پتھر باندھ کر جدوجہد کریںگے ،حکمرانوں کو اپنی پالیسیاں اور نیت اچھی کرنا ہوگی ،پاکستان اللہ کے فضل وکرم سے تمام معدنیات سے مالا مال ہے ، ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سیاست میں کارکنوں کے آگے بڑھ کرکام کرنا ہوگا ،منزل کو پانے کیلئے مشکلات وقربانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ملک کو بھنور سے نکالنے کیلئے حکمران میڈ ان پاکستان پالیسیاں بنائیں ،پاکستان کو آگے لیجانے اور سلامتی کیلئے بانیان پاکستان کی اولادیں ہی قربانیاں دینگی ۔
معاشی استحکام کیلئے پارلیمنٹ کی تمام اکائیوں ایک ہوکر کام کریں ، ثروت اعجاز قادری
Aug 27, 2021