اوپن یونیورسٹی کے شیخوپورہ ریجنل کیمپس بلڈنگ کی تعمیرکیلئے این او سی جاری

اسلام آباد (نا مہ نگار)حکومت پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شیخوپورہ ریجنل کیمپس بلڈنگ کی تعمیر کے لئے این او سی جاری کردیا جس میں پنجاب ہاسنگ اینڈ ٹان پلاننگ ایجنسی(PHATA)کو آگاہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے علاقائی کیمپس کے قیام اورتعلیمی مقاصد کے لئے ہاسنگ کالونی کے فیز۔IIکے xبلاک میں پلاٹ مختص کرنے پر حکومت پنجاب رضامند ہے۔ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز، انعام اللہ شیخ کے مطابق ضروری دستاویزات کے مراحل مکمل ہونے کے بعدشیخو پورہ میں اس پلاٹ پر یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس کی بلڈنگ کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن