نامزدگیاں نہ ہوسکیں، پی سی بی چیئرمین سے ’’محروم‘‘

Aug 27, 2021

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )وزیر اعظم کی جانب سے نامزدگیاں نہ ہوسکیں جب کہ پی سی بی چیئرمین سے ’’محروم‘‘ ہوگیا۔پی سی بی پیٹرن عمران خان کی جانب سے گورننگ بورڈ میں نامزدکردہ 2 ارکان احسان مانی اور اسد علی خان کی 3سالہ مدت گذشتہ روز ختم گئی،ان کی جگہ نئے ناموں کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوا،یوں عملی طور پر چیئرمین پی سی بی کی مسند بھی خالی ہیآئین کے تحت الیکشن کا عمل 4ہفتوں میں مکمل کرنے کی گنجائش موجود ہے، اس دوران بورڈ کے روز مرہ امور کی نگرانی کیلیے عبوری طور پر کسی کو ذمہ داری سونپنا ضروری ہے۔طریقہ کار کے مطابق کسی چیئرمین کا دور ختم ہونے یا ناگزیر وجوہات کی بنا پر عدم دستیابی کی صورت میں گورننگ بورڈ میں موجود دیگر ارکان باڈی میں سے ہی کسی کا وائس چیئرمین کے طور پر تقرر کرسکتے ہیں، اگر ایسا نہ ہوسکے تو انتظامی کمان سنبھالنے کی ذمہ داری چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کو بھی سونپی جاسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق نئی تقرری تک چیئرمین کا خلا پْر کرنے کیلیے گورننگ بورڈ کا اجلاس جلد طلب کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ احسان مانی کو ایک بار پھر پیٹرن اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نامزد کیے جانے کا امکان روشن ہے،دوسرے حکومتی رکن کے طور پر رمیز راجہ شامل ہوں گے،انھیں بعد ازاں چیئرمین پی سی بی بنانے کیلیے انتخابی عمل بھی مکمل کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق بعض ضروری امور نمٹانے کیلیے احسان مانی کو فی الحال توسیع ملنے کا امکان ہے۔
نامزدگیاں نہ ہوسکیں 

مزیدخبریں