کشمیر پریمئیر لیگ ڈریم ٹیم کا اعلان شاہد آفریدی کپتان

کراچی  (اسپورٹس رپورٹر )کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے اختتام پر بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ''ڈریم ٹیم''کا اعلان کردیا گیا جس کی قیادت چمپئن ٹیم راولاکوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی کے سپرد ہے۔ جمعرات کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان عامر سہیل، سابق ٹیسٹ کرکٹر ، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے پی ایل تیمور خان، قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر اور میچ ریفری علی نقوی پر مشتمل سلیکشن پینل نے کشمیر پریمیئر لیگ کی ڈریم ٹیم کا اعلان کیا۔کشمیر پریمیئر لیگ کی ڈریم ٹیم میں باغ اسٹالیئنز کے کپتان شان مسعود اور مظفرآباد ٹائیگرز کے ذیشان اشرف کو اوپنرز منتخب کیا گیا ہے۔ شان مسعود نے پانچ اننگز میں 50.80کی اوسط سے 254رنز بنائے جس میں تین نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔ 144.31کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے شان مسعود کا بہترین اسکور 78رنز رہا۔ دوسری جانب ذیشان اشرف نے سات اننگز میں 107رنز کی شاندار اننگز سمیت 284 رنز 47.33کی اوسط سے اسکور کیے ‘کوٹلی لائنز کے احسان علی ‘کاشف علی‘ آل راونڈر حسین طلعت ‘مظفرآباد ٹائیگرز کے  انور علی کشمیر پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم راولاکوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی ڈریم ٹیم کی قیادت کریں گے۔
کے پی ایل‘ڈریم ٹیم

ای پیپر دی نیشن