سکھرٹول پلازہ کے اسٹاف اوروکلاء میں جھگڑا،سندھ بھرکی  عدالتوں میںبائیکاٹ

 کراچی(وقائع نگار)سکھر ٹول پلازہ پرسینئر وکلا ء قربان ملانو اور ٹول پلازہ اسٹاف کے درمیان جھگڑا کے باعث سندھ بار کونسل کی اپیل پر صوبے بھرمیں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ ، سندھ ہائیکورٹ کو ایک بار پھر تالے لگ گئے،وکلا تنظیموں کے نمائیندوں نے سندھ ہائیکورٹ مین اور اینکسی بلڈنگ کے مرکزی دروازوں پر تالے لگا کروکلا اور سائلین،پراسیکیوشن، سرکاری وکلا، پیشی پر آنے والے افسران کو بھی احاطہ عدالت میں داخلے سے روک دیا سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کاعدالتی کارروائی ملتوی کرنے سے انکارکردیا۔تفصیل کے مطابق کراچی بار کی جانب سے ضلعی عدالتوں میں بدھ کے روز پڑتال رہی ،کراچی بار کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کے باعث سیکڑوںوکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور نے عدالتی کارروائی ملتوی کرنے سے انکار کردیا،سندھ ہائیکورٹ بار  کے نمائندہ وکلا نے عدالتی کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی جس پرجسٹس صلاح الدین پہنورنے کہاکہ عدالتیں اور اسپتال کبھی بند نہیں ہوسکتے۔وکلا برادری نظام کو کہاں لے جانا چاہتی ہے؟احتجاج کے اور بھی بہت سے طریقے ہیںفاضل جج نے کہاکہ معاملات کو ہم بھی سمجھتے ہیں مگر جو سائلین عدالت میں آئے ہیں ان کو کیا کہہ کر واپس بھیجیں؟ عدالت نے کہاکہ جن فریقین کے وکلا ء عدالتوں میں موجود نہیں ہیں ان کے خلاف کارروائی کا حکم نہیں دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن