کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائننگ کمپنی بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ ( بی پی پی ایل) نے اپنے تما م ملازمین اور سٹاف کی کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ویکسینیشن مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی نے ہمیشہ اپنے ملازمین کی سیفٹی ،صحت اور فلاح وبہود کو یقینی بنانے کو ترجیح دی ہے۔ اظفر سعید بیگ ، وائس پریذیڈنٹ انفارمیشن، بائیکو پٹرولیم پاکستان نے ٹیم کے ہر ایک رکن سے اظہار تشکر اور ان کے کردار کو سراہا جس کی بدولت بائیکو کوویکسینیشن کی 100فیصد تکمیل میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا’’بائیکو کی بنیادی اقدار میں نہ صرف ملازمین بلکہ کمیونٹی کی سیفٹی اور فلاح وبہبود کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ پاکستان میں ویکسینیشن کے آغاز سے ہمارا مقصد بائیکو کی پوری افرادی قوت کی جلد از جلد ویکسینیشن تھا یہی وجہ ہے کہ آج بائیکو نے نہ صرف اپنے ملازمین بلکہ ہر شخص ، جو ہمارے ملازمین کے ساتھ رابطے میں رہے ،کی صحت کا تحفظ کا 100فیصد ہدف حاصل کیا ہے۔حکومت کے کورونا ویکسینیشن پروگرام میں معاونت کرتے ہوئے بائیکوکا شمار ان پہلی کمپنیوں میں ہوتا ہے جس نے اپنے ملازمین کی ویکسی نیشن کرائی بلکہ دفاترکے اندر اور باہر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا۔اپنے دفاتر کو باقاعد گی کے ساتھ ڈس انفکٹ(disinfect) کرنے کے ساتھ افرادی قوت کو پرسنل پروٹیکیٹو(personal protective) سامان سے لیس کیا گیا۔بائیکو نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں اپنے ملازمین کی سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے ون سٹاپ ہیلتھ سروسز کے سا تھ ساتھ آن لائن کونسلنگ اور کوریج پلان کا اجرا کیا۔ بائیکو اپنے لوگوں کی سیفٹی کیلئے مکمل طور پر پرعزم رہی ہے اور ملک بھر میں اپنے دفاترمیں ایس او پیز نہ صرف نافذ کئے بلکہ ان پر سختی سے عمل درآمد بھی کیا۔
بائیکوپیٹرولیم