سلمان نعیم کا ملتان آمد پر شاندار استقبال عوامی خدمت کا سفر جاری رکھنے کا عزم

Aug 27, 2021

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بحال ہونے والے پی پی 217 کے ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم ملتان پہنچ گئے ان کے سپورٹرز اور  حلقہ کے لوگوں نے ملتان آمد پر ان کا والہانہ استقبال  کیا۔ سترہ کسی موٹر وے انٹرچینج سے انھیں سپورٹرز اور حلقہ کے لوگوں کی جانب سے ریلی کی شکل میں براستہ وہاڑی روڈ سے بی سی جی چوک لایا گیا۔ جہاں سے وہ اپنے گھر انصاف ہاؤس گئے۔ استقبال کے لئے آنے والے حلقے کے عوام سے سلمان نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حلقے کے عوام کی جیت ہے۔ عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ پی ٹی آئی کی حکومت ہی عوام کے مسائل حل کرے گی جلد ہی اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔

مزیدخبریں