نواب شاہ(بیورورپورٹ) سابق صدرآصف علی زرداری کے شہر میں اندھیر نگری کا راج،حکمران جماعت کے عہدیدارن طاقت کے نشہ میں بدمست ہوگئے قبضہ مافیا کی صحافی کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش مزاحمت پر صحافی پر پستول تان لیا شہریوں کے جمع ہونے پر صحافی کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے واقع پر صحافیوں کا سخت احتجاج پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے نوٹس لینا کا مطالبہ صحافی دانش بوہڑ نے صحافیوں کو بتایا پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر اسد زرداری مسلح ساتھیوں کے ہمراہ پلاٹ پر قبضے کرنے پہنچے تو جنید دانش نے قبضے کرنے سے روکا جس پر اسد زرداری اور اس کے مسلح ساتھیوں نے اسلحہ نکال کر جنید دانش کو مارنے کی کوشش کی مزاحمت پر شہری جمع ہوگئے شہریوں کو جمع ہوتا دیکھ کر اسد زرداری اور اس کے مسلح ساتھی جنید دانش کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے قبضہ عناصر کے خلاف صحافی برادری نے سخت احتجاج کرتے ہوئے محترمہ فریال تالپور سے نوٹس لینا کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب صحافی جنید دانش نے بتایا اسد زرداری کے خلاف اے سیکشن تھانے پر قبضہ کرنے کی رپورٹ درج کراچکا ہوں مگر پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی آج بھی قاتلانہ حملہ کی رپورٹ داخل کرائی ہے مگر پولیس کاروائی کرنے سے انکاری ہے اسد زرداری میں قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے اور شہریوں کے رجسٹری شدہ پلاٹوں پر قبضہ کرکے ان سے پیسے وصول کرتا ہے ان کی پشت پناہی بااثر افراد کرتے دانش بوہڑ نے کہا مجھے یا میرے اہلخانہ کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمیدار اسد زرداری اور اس کے ساتھی ہوں گے میری اعلی حکام سے گزارش ہے کہ اسد زرداری اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔