بھٹ شاہ/ماتلی /میرپورخاص/پڈعیدن/لاڑکانہ (بیورورپورٹ/نامہ نگاران) حیسکو کی ممکنہ نجکاری کے خلاف بھٹ شاہ ہائیڈرو یونین کا یونین چیئرمین محرم خاصخیلی۔ اسمائیل جت۔خادم تھہیم۔ صفر کھوسو۔ثمر بگھیو و دیگر کی قیادت میں حیسکو آفیس سے دمبورہ چونک تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیااور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعریبازی کی گئی ماتلی سے نامہ نگارکے مطابق مرکزی چیئرمین ہائیڈرو الیکٹرک یونین عبدالطیف نظامانی کی ہدایات پر ماتلی یونین کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کے خلاف ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ایس ڈی او حیسکو آفیس ماتلی سے نکلنے والی ریلی کے شرکا نے ماتلی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیاگیا،میرپورخاص سے بیورورپورٹرکے مطابق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اور لاکھڑا پاور ہائوس کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف محمد یوسف، محمد شاہد کاظمی، سکندر مہر، عتیق الرحمان اور دیگر کی قیادت میں ڈویژن آفیس سے پریس کلب تک ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نجکاری کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بجلی کی دس تقسیم کا کمپنیوں کی نجکاری کا عمل فوری روکا جائے اور لاکھڑا پاور ہائوس کے ملازمین کو فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے انھوں نے کہا کہ اگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل نہ روکا گیا تو اسلام آباد کا گھیرائوکیا جائے گا ،پڈعیدن سے نامہ نگارکے مطابق واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین چیئرمین محمد یونس راجپر ،اعجاز سومرو ، اسلم شر ،شاہد آرائیں ،خالد سیف اللہ تنیو، طالب حسین منگریو،حفیظ آرائیں ،ذوالفقار سولنگی،عقیل خانزادہ دیگر کی قیادت میں سیپکو سب ڈویژن آفس پڈعیدن کے سامنے احتجاج کیا۔
واپڈا کی نجکاری کیخلاف سیکٹروںملازمین کا اسلام آباد کے گھیرائو کا اعلان
Aug 27, 2021