ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماء سردارزبیرمحمودخان نے چیئرمین یونین کونسل جلالہ ملک ثاقب ممتازسمیت متعددسیاسی وسماجی شخصیات کے ہمراہ واہ کنٹونمنٹ بورڈحلقہ نمبرایک میںآزادامیدوارملک اظہرمحمودبھٹہ کی حمائت کرنے کااعلان کردیا،اس سلسلہ میںانہوںنے اپنی عوامی رہائش گاہ پرایک بھرپورعوامی استقبالیہ منعقدکیا،جس سے رائے حق پارٹی کے قائدین مولانامفتی حیدرعلی،ملک یاسر گجر ایڈوکیٹ،راجہ شہزاداکبر،اورامیدوارملک اظہر محمود بھٹہ نے خطاب کیا،جبکہ میزبان سردار زبیر محمودخان اورچیئرمین ملک ثاقب ممتاز نے آزادامیدوارکی حمائت کرنے کی بابت تفصیلات سے آگاہ کیا،اورکہاکہ عوامی حقوق کے تحفظ کیلیئے ملک اظہرمحمودبٹھہ کے مقابلہ میںبہتردوسراکوئی امیدوار نہیں ،اظہرمحمودبھٹہ نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ مظلوم کی حمائت میںآوازاٹھائی ہے،اورمیرے الیکشن میںآنے کامقصدبھی یہی ہے کہ واہ کنٹونمنٹ بورڈ کے کالے قوانین کے خاتمہ کیلیئے الیکشن جیت کر موثر آوازاٹھاوں،انہوںنے کہاکہ اجارہ داریوںکے بتوںکوپاش پاش کرنے کیلیئے میدا ن میں آ چکا ہوں ،اوربارہ ستمبرکوفیصلہ کن جنگ ہو گی ،اس جلسہ میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ ضیاء الدین ، سردار امجدنوازخان،انجینئرنواب خان،ملک وقاص نوازکشمیری،راجہ مشتاق ترک و دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
واہ کینٹ انتخابات، سردارزبیرمحمودکا ملک اظہربھٹہ کی حمائت کااعلان
Aug 27, 2021