دینہ، جعلی نمبر پلیٹ والی بس تھانے میںبند 

 دینہ ( نامہ نگار ) ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جہلم اورنگ زیب خان کی روڈ چیکنگ دوران جعلی نمبر پلیٹ والی بس پر کاروائی، دینہ میں مشکوک بس کو روکنے پر جب ریکارڈ چیک کیا گیا تو مذکورہ بس پر ٹرک کی جعلی نمبر پلیٹ لگی تھی، جس کو قبضہ میں لے کر باقاعدہ قانونی کاروائی شروع کردی گئی اورنگزیب خان نے کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن ہر شہری کا قومی فریضہ ہے لہذا تمام موٹر مالکان محکمہ ایکسائز سے تعاون کریں، اپنی گاڑی فوری طور پر رجسٹر کروائیں اور قانون کا احترام کریں، بعدازاں بس کو تھانہ دینہ میں بند کر دیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن