ریاست مدینہ کے دعوے دار عوام کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں : قمرالسلام راجہ 

Aug 27, 2021

چکری(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب کے نائب صدر قمرالسلام راجہ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعوے دار عوام کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں موجودہ حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے ہر گذرتے دن کے ساتھ مہنگائی کی رفتار میں شدت آرہی ہے جس پر حکومت نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے انھوں نے تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کے ساتھ دھوکہ اور ہر بات پر یوٹرن لیا وزیراعظم اقتدار سے قبل قرض لینے کو خودکشی کہتے تھے اور حکومت میں آنے کے بعد سب سے زیادہ قرضے لیے کنٹینر پر کھڑے ہو کر بجلی کے بلوں کو آگ لگانے والوں نے بجلی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی مگر اب عوام سب جان چکی کہ جب تک یہ اقتدار میں رہے عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوگا چکری کے دورے کے موقع پر نوائے وقت کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے اپنے سابقہ ادوار میں مہنگائی کو کنٹرول میں رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے پالیسیاں تشکیل دیں روزگار کے مواقع فراہم کیے جبکہ پورے ملک میں یکساں بنیادوں پر میگا پراجیکٹس دیے جس سے ملک میں ترقی وخوشحالی کے سلسلے کا آغاز ہوا مگر موجودہ حکمرانوں نے ترقیاتی کام تو دور کی بات ملکی ومعاشی ترقی کو ہی مکمل بریک لگا دی ۔ 

مزیدخبریں