مری (نامہ نگار خصوصی ) کنٹونمنٹ بورڈ کوہ مری کے بلدیاتی انتخابات کی گہماگہمی شروع ،مری کینٹ بورڈ کے 2 حلقے ہیں وارڈ نمبر 1 جو باڑیاں ،کلڈنہ اوردیگر علاقوں پر مشتمل ہے جبکہ وارڈ نمبر 2 پنڈی پوائنٹ ،کلفڈن روڈ ،تحصیل روڈ اوردیگر علاقوں پر مشتمل ہے وارڈ نمبر 1 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے بلال یاسین ،پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک خلیل اورمسلم لیگ ق کے امیدوار سلیم بھٹی انتخابی دنگل میں سامنے آئے ہیں جبکہ وارڈ نمبر 2 کے حلقہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ اکمل نواز عباسی،تحریک انصاف کے امیدوار صحبت خان،پیپلز پارٹی کے امیدوارسرفراز خان ستی اور جماعت اسلامی کے امیدوار مسعود احمد بٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا تمام امیدوار اپنی اپنی جیت کے دعوے کررہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن ،جماعت اسلامی ،تحریک انصاف اورپیپلز پارٹی بھی اپنے اپنے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم چلارہی ہے ،جوں جوں انتخابات کا دن قریب آرہا ہے انتخابی مہم میں بھی تیزی دیکھی جارہی ہے۔