تین سال میں عوام کی آمدنی کم ،مہنگائی دوگنی ہو گئی،چوہدری افتخار

Aug 27, 2021

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)تین سال میں عوام کی آمدنی کم اور مہنگائی دوگنی ہوئی ہے ادویات دالیں سبزیاں اور بنیادی اشیاء ضروریہ عام پاکستانی کی قوت خرید سے باہر نکل چکیں ان خیالات کا اظہار جنرل سیکریٹری راولپنڈی سٹی چوہدری افتخار احمد اور راجہ محمد علی منہاس نے ایک مشترکہ بیان میں کیا،انھوں نے کہا کہ اسوقت ملک کا دیہاڑی دار طبقہ مزدور محنت کش اور متوسط افراد حکومت کی نااہلی اور خراب کارکردگی سے بری طرح متاثر ہوا ہے حکومت آئے روز کسی نہ کسی مد میں عوام پر مہنگائی بم گرا رہی ہے۔

مزیدخبریں