وہاڑی(نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن میاں صہیب عمران نے کہا ہے کہ گرین اینڈ کلین پاکستان مہم پر عمل کرتے ہوئے تمام سکولز میں جتنے طلباء اتنے ہی پودے لگائے جا رہے ہیں۔ ہر طالب علم کو اس پودے کی اونر شپ دی جائے گی، ہفتے میں ایک دن ہر بچہ اپنے پودے کی کفالت کرے گا اورہر سکول میں ایک نرسری بنائی جائے گی جس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سی ای او ایجوکیشن، سکول ہیڈماسٹر کی ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کی پڑھائی اور اساتذہ کی ٹریننگ پر بھر پور خصوصی توجہ دی جا رہی ہے پرائیویٹ سکولز کو بھی مساوی حقوق دیئے جا رہے ہیں ۔