مظفرگڑھ(نامہ نگار)ڈیرہ غازیخان ڈویثرن کے ڈائریکٹر کالجز فیاض احمد کی مبینہ اختیارات سے تجاوز اور دفتر سٹاف کے ساتھ ناروا رویے سے تنگ سٹاف ممبران کا قلم چھوڑ احتجاج جاری ہے،کمشنر ڈی جی خان اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کے نام تحریری درخواست میں کلریکل سٹاف ارشد شاہ، اسد بھٹہ،عبدالغفار، مہر عمران، حلیم حیدر،آسیہ بی بی گلستان خان اور محمد نواز و دیگر نے ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔