جمہوریت کی بالا دستی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے:شاہ جہان خان 

Aug 27, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) ورکرز ایکشن کونسل کے سینئر رہنما شاہ جہان خان لودھی اور مسلم لیگ (ن) پی پی 140 کے صدر چوہدری غلام ورک نے کہا ہے کہ لیگی کارکنان اپنے قائد نواز شریف کے بیانہ پر عمل کرتے ہوئے عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے مسلم لیگ ن ماضی میں بھی جبر و استبداد کا شکار ہوئی، شریف برادران کے خلاف بہت ساری سازشیں ہوئیں انہوں نے جیلیں اور جلا وطنی کاٹیں مگر انکے پایہ استقلال میں ذرہ بھر لغزش نہ آئی آج بھی پارٹی قیادت پر عزم اور ملکی استحکام و ترقی کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ نواز لیگ کو بار بار دیوار سے لگانے کی سازش کی گئی اور قیادت کی کردار کشی کی منظم مہم چلائی گئی مگر عوام نے ہمیشہ لیگی قیادت کا ساتھ دیا اور نواز شریف کی ہر کال پر لبیک کیا، مسلم لیگ ن عوام کے دلوں میں بستی ہے اور بہت جلد کم بیک کرے گی پی ٹی آئی کی حکومت ملک چلانے میں ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے ، ووٹ کو عزت اور تحفظ دیئے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتاہم جمہوریت کی بالا دستی اور عوام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں