لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی نے کارکنان کو ٹاسک دے دیا ہے۔ جماعت اسلامی نے کنٹونمنٹ بورڈ کی بیشتر نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کردیے ہیں۔ حقیقی تبدیلی نے کے لیے عوام کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں خدمت کی سیاست کرنے والوں کو کامیاب کرنا ہو گا۔ جماعت اسلامی نے ہر مشکل وقت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر خدمت خلق کی ہے۔ حکمران اپنے تمام تر خوشنما نعروں کے باوجود، عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت کی انتہا ہوچکی ہے۔ لوگوں کے جذبات کو جس انداز میں موجودہ حکمرانوں نے مجروح کیا ، ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام تینوں جماعتوں کو مسترد کر کے جماعت اسلامی کو خدمت کا موقع فراہم کریں۔
حقیقی تبدیلی کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے: جاوید قصوری
Aug 27, 2021