رانا تنویر کی ملاقات،بہت جلد مرکز میں ن لیگ حکومت بنائیگی: شہباز شریف

Aug 27, 2021

فیروز والہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے (ن) لیگ کے مرکزی سنیئر رہنما اور چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہت جلد مرکز میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی ۔ انہوں نے افغانستان کی حالیہ صورتحال کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں (ن) لیگ کی شرکت اضلاع کی سطح پر پارٹی میں تنظیم سازی سمیت دیگرقومی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے بعد رانا تنویر حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے 3 سالوںمیں عوامی تکالیف اور مشکلات میں کمی آنے کی بجائے اضافہ ہوا ہے ۔ جو موجودہ حکومت کی نالائقی ، نااہلی اور نا تجربہ کاری کا منہ بولتا ثبوت ہے آج قوم کا بچہ بچہ نا اہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے ۔ (ن) لیگ افغانستان کی حالیہ تبدیلی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے تا ہم اس پر حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی واضح افغان پالیسی سامنے نہ آنا ان کی ناکام خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

مزیدخبریں