کوونٹری فلاورز سماجی تنظیم کے زیر اہتمام جشن پاکستان انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا 

مکتوب بیلجئیم

 وقار ملک برسلز


کوونٹری فلاورز سماجی تنظیم کے زیر اہتمام جشن پاکستان انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا اس موقع پر مقررین نے بابائے قوم کو ان کی بصیرت، بے مثال قیادت اور برصغیر کے مسلمانوں کی علیحدہ وطن کے حصول کیلئے بے پناہ قربانیوں کیلئے بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے زور دیا کہ ہمیں جموں وکشمیرمیں بھارت کے غیر قانونی تسلط میں قید اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ پاکستان کشمیریوں کی ان کے منصفانہ مقصد میں مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ ملک کے 75 ویں یوم آزادی پر حاجی مبارک کیانی معروف صحافی اللہ دتہ چوہدری نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے اس دن ہمیں اپنا احتساب کرنا ہو گا کہ ہم نے اپنی سوہنی دھرتی کے ساتھ کہاں تک انصاف کیا ۔پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ کشمیر پاکستان کے بغیر اور پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ اب عالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا پڑے گا ۔مسلم ریسورس سنٹر کی سرکردہ شخصیت راجہ اصغر نمبل اور معروف کاروبار شخصیت رانا اعجاز محمود نے کہا کہ آج کا دن ہمیں آپس میں اتحاد اتفاق کا دورس دیتا ہے۔ہمیں متحد منظم اور یک جاں ہو کر پاکستان کی ترقی خوشحالی کے اقدامات کرنا ہوں گے ۔تاکہ پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنایا جا? ہمیں اپنے کردار کو مضبوط بنانا ہو گا حق اور سچ کا ساتھ دینا ہو گا ۔کوونٹری فلاورز کے صدر عامر چوہدری نے کہا کہ کوونٹری فلاور نے ہمیشہ پاکستان کی سربلندی اور برطانیہ کے قوانین کی پاسداری کے اقدامات کیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان پیار و محبت کے رشتے مضبوط ہوں بالخصوص نوجوان نسل کے کردار کی تعمیر کے لیے عمل کی ضرورت ہے ۔آج الحمداللہ والدین اپنے بچوں کو پاکستانیت سے متعارف کروانے کے اقدامات کر رہے ہیں ۔آج جس جوش و جذبے سے دنیا بھر  میں پاکستان کا 75 واں یوم آزادی منایا گیا وہ قابل قدر اور حوصلہ افزاء ہے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ اگلا جشن آزادی کوونٹری سٹی ٹاو ن میں بھرپور طریقے سے منایا جا گا ۔تقریب سے صحافی وقار ملک نے کوونٹری فلاورز کی کاو شوں کو سراہا اور کہا کہ نوجوان نسل کو پاکستان سے متعلق آگاہ کرنے کی بے حد ضرورت ہے ۔تاکہ ایک مضبوط پاکستان ترقی یافتہ پاکستان بن سکے ۔ہمیں اپنے اختلافات کو دور کرنا ہو گا اور ایک کمیونٹی بن کر آگے بڑھنا ہو گا ۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جانا چائیے جس سے ہاکستان کی قدر منزلت میں اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر آصف خان چوہدری شھباز ناروال آصف مغل اعجاز لاہوری اور راجہ حماد نے کہا کہ ایک مضبوط پاکستان ہی پاکستان کی ضرورت اور پہچان ہے ہمیں اپنے ملک کو مضبوط بنانا ہے اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے راجہ مبارک کیانی نے پاکستان افواج پاکستان کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی ۔

ای پیپر دی نیشن