تنہائی، امراضِ قلب کا سبب بن سکتی ہے، ماہرین صحت

Aug 27, 2021 | 12:12

ویب ڈیسک

تنہائی لوگوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے، ماہرین صحت کے مطابق  تنہائی کا شکار افراد کے امراض قلب میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔ تنہائی کی وجہ سے جسم بعض ایسے ہارمون خارج کرتا ہے جو ڈپریشن اور تناؤ کو ظاہر کرتے ہیں، ان میں کارٹیسول بہت نمایاں ہے، اس سے دل کے امراض، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کا جنم بھی ہوسکتا ہے۔تحقیق بتاتی ہے کہ اگر آپ کی تنہائی بہت طویل ہو تو اس سے بہت گہرے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہےکہ اگر انسان تنہا اور الگ تھلگ رہتا ہے تو اس سے امراضِ قلب کے خطرات 29 فیصد اور فالج کے خطرات 32 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق  تنہائی بلڈ پریشر میں اضافے اور جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو شدید متاثر کرنے کی وجہ بنتی ہے۔
 
 

مزیدخبریں