کیریبین کے خطے میں بننے والے ٹروپیکل طوفان کے بعد امریکا میں ہریکین کا انتباہ

کیریبین کے خطے میں بننے والے ٹروپیکل طوفان اِیڈا کے بعد امریکی حکام نے نیو اورلینز میں ہریکین کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ فی الحال ریاست لوئزیانا کے پورے ساحلی علاقے کو اس طوفان کے خطرے کا سامنا ہے۔ ریاستی گورنر جان بیل ایڈورڈز نے کہا کہ ہفتے کی شام تک پوری ساحلی پٹی کے تمام لوگوں کو خود کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سمندری طوفان کی وجہ سے اتوار اور پیر کے روز شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ امریکی ہریکین سینٹر کا کہنا تھا کہ اِیڈا طوفان کی موجودہ صورت حال ایک بڑی تباہی سے خبردار کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن