عالمی برادری افغانستان میں امن کیلئے طالبان کی مدد کرے.عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری افغانستان میں امن کے لیے طالبان کی حکومت کی مدد کرے۔اپنے ایک بیان میں عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ طالبان سب کو عام معافی دے چکے ہیں اور انسانی حقوق کی پاسداری کا یقین دلا چکے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ طالبان کے اعلان کے بعد اب یہ کہنے کا کیا مطلب ہے کہ وہ اپنے الفاظ پر قائم رہیں گے یا نہیں، جب قائم نہیں رہیں گے تب کی تب دیکھیں گے، ابھی تو دنیا کو افغانستان میں امن کے لیے ان کی مدد کرنی چاہیے۔رواں ماہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد جہاں روس اور چین کی جانب سے افغانستان میں طالبان کی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے وہیں پاکستانی حکام نے موقف اختیار کیا کہ عالمی سطح پر رد عمل کو دیکھنے کے بعد طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن