معروف ادیبہ صنوبر ارشاد کی کتاب Our Idiosyncrasies قلم فائونڈیشن کے زیراہتمام خوبصورت گیٹ اپ کے ساتھ شائع ہوگئی ہے۔ کتاب 12 فکشن کہانیوں اور مضامین کا مجموعہ ہے جو جنوبی ایشیا کے حوالے سے بہت اہم ہے۔ مزاحیہ انداز سے تحریر کی گئی ہے۔ یہ کہانیاں ان اقدار اور ترجیحات کے بارے میں بے پناہ بصیرت فراہم کرتی ہیں جو دیسی کلچر کو بنیاد بنا کر فراہم کی گئی ہیں۔ معاشرتی تبصرے اور طنزومزاح کے نازک توازن کے ساتھ صنوبر ارشاد کی طنزیہ تحریریں قارئین کو بیک وقت تفریح کے ساتھ ساتھ سوچنے کا موقع بھی فر اہم کرتی ہیں۔ اس تناظر میں یہ کتاب انگریزی زبان میں تفریحی، پرکشش، دلچسپ مضامین پر لکھی گئی ہے۔ کہانیوں میں ایسے منظر بیان کئے گئے ہیں قارئین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھتے ہیں۔ صنوبر ارشاد نے متعدد بین الاقوامی اخبارات اور میگزین میں بطور فری لانس کام کیا ہے۔ انہیں بہت سی اعلیٰ شخصیات اور نوبل انعام یافتہ ماہرین سے انٹرویوز کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ صنوبر ارشاد نے اشاعتی ادارے کے ساتھ لائف سٹائل کے دو میگزین کی پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کامیابی کی بنیاد رکھی۔ زیرنظر کتاب 196 صفحات پر مشتمل ہے جس کی قیمت 1000 روپے ہے۔ کتاب آن لائن دستیاب ہے جبکہ پاکستان بھر کے مختلف بک سٹالز پر بھی دستیاب ہے۔ یہ کتاب قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل والٹن روڈ لاہور 0300-0515101 سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ (تبصرہ: ڈاکٹر سلیم اختر)
Our Idiosyncrasies
Aug 27, 2021