وزیراعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر کال کی سہولت کی ہدایت

Aug 27, 2022 | 01:04

ویب ڈیسک

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کو کل تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو موبائل فون کی سہولت سے متعلق بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔

شہباز شریف نے وزارت آئی ٹی کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جس کے مطابق موبائل کمپنیاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت دیں گی۔

وزیراعظم کی جانب سے اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں زمینی رابطے کٹ جانے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا تاکہ متاثرین تک پہنچا جاسکے۔

مزیدخبریں