لاہور (کامرس رپورٹر) سیکرٹری کوآپریٹوز فواد ہاشم ربانی کی زیرنگرانی ٹا¶ن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی اقبال ٹا¶ن کی انسداد ڈینگی کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میں جوائنٹ رجسٹرار (ہا¶سنگ) پنجاب ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز لاہور‘ اے سی رائیونڈ‘ ڈی ڈی او ہیلتھ اقبال ٹا¶ن اور دوسرے محکمہ جات نے شرکت کی۔ ڈی ڈی او ہیلتھ اقبال ٹا¶ن نے بتایا کہ اقبال ٹا¶ن میں یکم جنوری 2022 ءسے آج تک 163 مریض آئے ہیں جن میں سے 114 مریضوں کا تعلق بحریہ ٹا¶ن لاہور سے ہے۔ سیکرٹری کوآپریٹوز نے اے سی رائیونڈ کو ہدایت دی کہ بحریہ ٹا¶ن انتظامیہ کے ساتھ معاملے کو ٹیک اپ کیا جائے اور بحریہ ٹا¶ن میں ان ڈور اور آ¶ٹ ڈور سرویلنس بڑھائی جاے۔ سیکرٹری کوآپریٹوز نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ ڈارمنٹس یوزرز کو زیرو کیا جائے اور ایکٹویٹرز کی کوالٹی کو بہتر کریں‘ محکمہ ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا کو ہدایات دیں کہ فیک ریزرولیوشنز کسی صورت میں قابل قبول نہ ہیں‘ مزید براں تمام محکمہ جات ڈی وی آرز کو بروقت حل کریں۔