لاہور (کامرس رپورٹر ) صدر شامی پارک مارکیٹ حاجی محمد اقبال کی قیادت میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے خطیر رقم اکھٹی کر کے سیلاب زدگان کی امدادی ٹیم کے سپرد کر دی گی۔ تفصیلات کے مطابق صدر شامی پارک مارکیٹ چونگی امرسدھو حاجی محمد اقبال جنرل سیکرٹری ملک رفاقت سینئر وائس چیئرمین میاں اظہر سعید نائب صدر چوہدری محبوب چاند کے ہمراہ مارکیٹ ہذا سے تاجر بھائیوں سے خطیر رقم اکھٹی کرکے امدادی سرگرمیوں میں مصروف غیر سیاسی تنظیم کے ذمہ دار کے حوالے کی۔ اس موقع پر صدر شامی پارک مارکیٹ حاجی محمد اقبال نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیلاب زدگان سے متاثرہ افراد ہمارے بھائی ہیں مشکل کی اس گھڑی میں ہم انہیں اکیلاہ نہیں چھوڑ سکتے انہوں نے تمام تاجر تنظیموں کے سربراہان سے اپیل کی کہ تمام بھائی بھرچڑھ کر اس کار خیر بھرپور حصہ لے حاجی محمد اقبال نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی سرگرمیوں کو ترک کر کے سیلاب زدگان کی مدد کریں۔