راولپنڈی ،منشیات فروشوں کے خلاف2روزہ مہم، 20کلو چرس برآمد 


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف دوروزہ مہم کے دوران20کلو چرس برآمدکرلی رتہ امرال پولیس نے ملزم عبدالحمید سے150گرام چرس، عمیر سے200گرام چرس، پیرودہائی پولیس نے ملزم شکیل سے500گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے ملزم عبدالرشید سے01کلو250گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم یاسر سے210گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عمر شہزاد سے400گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم عاقب سے240گرام چرس، جبکہ جاتلی پولیس نے ملزم ناصر اقبال سے320گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔

ای پیپر دی نیشن