گوجرخان (نامہ نگار)پیپلزپارٹی تحصیل گوجر خان کے سینئرر ہنماو¿ں ایم مقصود قریشی، حاجی راجہ ظفر علی سید شبر عباس ایڈووکیٹ خاقان بابر کیانی یاور سرفراز قریشی، حسیب نزر قریشی نے اپنے بیان میں کہا سابق وزیراعظم سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پر تنقید کرنے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے ہے سیاسی مخالفین کو پہلے اپنے گریبان میں جھکا کر دیکھنا چاہیے سیاسی بونے ماسوائے الزام تراشی کے کیا کر سکتے ہیں راجہ پرویز اشرف کے ساتھ صرف پانچ رکنی وفد شامل ہے انہوں نے کبھی بھی پاکستانی خزانے پر نظر نہیں رکھی عوام آج بھی ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں انشا اللہ آئندہ الیکشن میں راجہ پرویز اشرف کے خلاف الیکشن میں حصہ لینے والوں کو تاریخ ساز شکست فاش ہو گی اس وقت پیپلزپارٹی کی پوری قیادت سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے ان کےساتھ کھڑے ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر پچیس ہزار روپے دیے جا رہا ہے جو قابل تحسین ہے حکومت ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔