قوموں کی ترقی میں تعلیم کابنیادی کردار ہے ،احمدحسن راجہ

Aug 27, 2022


 مری(نامہ نگار خصوصی ) قوموں کی ترقی میں تعلیم کابنیادی کردار ہے دینی اوردنیاوی تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کاحق ہے سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی ادارے کا کردار بھی تعلیم کے فروغ کےلئے انتہائی اہم ہوچکا ہے۔ ان خیالا ت کااظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر مےونسپل کارپوریشن مری احمدحسن راجہ نے دارارقم سکول سنی بنک کی سالانہ یوم والدین کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کے دوران کیا ۔ تقریب میں ڈائریکٹر ارارقم سکول ملک اظہر،پرنسپل مسز سجاد عباسی،طلباءوطالبات کے والدین اورمعززین علاقہ نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اس تقریب کاوقار اس وقت بہت بلند ہواجب قرآن پاک حفظ کرنے والے 11 طلباءکی دستاربندی کی گئی تو شرکاءنے بھرپورداد دی ،طلباءطالبات نے خوبصورت ملی نغمے پیش کئے ،دلکش ٹیبلو پیش کرنے پر شرکاءنے بھرپور حوصلہ افزائی کی جبکہ تقریب میں چاروں صوبوں کی ثقافت کا دلفریب پروگرام کو حاضرین نے پسند کیا ۔تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی ،خوشحالی،امن وامان کےلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔

مزیدخبریں