روپے کی بے قدری جاری ، ڈالر 50 پیسے مہنگا 229.50 روپے کا ہوگیا ، سٹاک مارکیٹ میں مندا 


کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ہفتے انٹر بنک میں ڈالر 6 روپے تک مہنگا ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بنک میں ڈالر ایک روپے 25 پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 221.50  روپے کا ہو گیا ہے۔ انٹر بنک میں رواں ہفتے ڈالر 6 روپے مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 229.50 روپے کا ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے مہنگا ہوا ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 100 روپے پر برقرار ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 26 ہزار 115 روپے برقرار رہے۔ جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم ہوا ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1745 ڈالر ہو گئی ہے۔ پاکستان سٹاک  ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی کاروبار حصص  مندے کا شکار رہا‘ سرمایہ کاروں کو 40 ارب1کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔ جمعہ کو ایک موقع پر مندا486پوائنٹس تک بھی پہنچا لیکن کاروبار کے اختتام  پرکے ایس ای100انڈیکس441.06پوائنٹس کمی سے 42591.51پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس 219.93پوائنٹس گھٹ کر 16115.09،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 164.13پوائنٹس کمی سے 29321.64پوائنٹس پر بند ہوا،کے ایم آئی30انڈیکس1056.16پوائنٹس کم ہو کر70399.46پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...