اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر جولین ہارنیز سے ملاقات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔ بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر جولین ہارنیز کے درمیان سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر جولین ہارنیز نے سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کے لئے اقوام متحدہ کی امداد کو سراہا۔ اقوام متحدہ پاکستان سے عالمی برادری کے تعاون کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان جلد اقوام متحدہ سے ہنگامی مدد کی بھی اپیل کرے گا۔
بلاول بھٹو سے اقوام متحدہ کے انسانی امداد کوآرڈینیٹر جولین ہارنیز کی ملاقات
Aug 27, 2022