5 دوست پکارتے رہے ، مدد نہ آئی ، 4 کو موت لے گئی 

Aug 27, 2022

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کوہستان میں 5 دوست سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ ایک کو بچا لیا گیا‘ چار کی تلاش جاری ہے۔ پانچوں دوست کوہستان میں سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے۔ وہ چار گھنٹے تک ریسکیو سے رابطہ کرتے رہے لیکن کوئی نہ پہنچا۔ سیلابی ریلا پانچوں کو بہا لے گیا۔ پانی کم ہونے پر ایک کو بچا لیا گیا۔

مزیدخبریں