اسرائیل کا شام میں ایران کے ٹھکانوں پرفضائی حملہ ،22 افراد ہلاک

Aug 27, 2022


دمشق(این این آئی)شام کے مشرقی صوبہ حماہ میں ایران کی اتحادی ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کے نتیجے میں افرادہلاک ہوگئے،میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اسرائیل کو اس فضائی بمباری کا موردالزام ٹھہرایا اور کہا کہ اسرائیلی حملے میں ایران سے وابستہ ملیشیا کے اسلحہ اور گولہ بارود کے ٹھکانوں اور ڈپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اس جنگی مانیٹر نے شام میں اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذرائع کے حوالے سے حماہ میں متعدد دھماکوں کی اطلاع دی ہے جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 
اسرائیل کا شام اور ایران پر حملہ

مزیدخبریں