کارگو شٹل سروس عوام کی سہولت کے لیے وقت کی اشد ضرورت ہے،احسن اقبال


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے جمعہ کو نیشنل لاجسٹک بورڈ (این ایل بی) کے 66ویں اجلاس کی صدارت کی۔بورڈ کو بتایا گیا فلیٹ کے سائز کو 900 تک بڑھانے کے لیے 150 اضافی گاڑیاں بک کی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر نے عوامی مفاد کے منصوبوں بالخصوص کراچی گرین لائن کی اہمیت پر زور دیا اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو خاص طور پر منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی یہ پراجیکٹ عوامی مفاد کا ہے جو کراچی کے ہزاروں مسافروں کو پورا کرے گا۔وفاقی وزیر نے کہا اس سلسلے میں تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے گا،انہوں نے امید ظاہر کی این ایل سی ملک میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا. وفاقی وزیر نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو عوام کی سہولت کے لیے کارگو شٹل سروس شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا "کارگو شٹل سروس عوام کی سہولت کے لیے وقت کی اشد ضرورت ہے اور اسے لاہور سے کراچی اور شہر کے دیگر حصوں تک شروع کیا جانا چاہیے تاکہ لوگ بغیر کسی پریشانی کے اپنا سامان ایک شہر سے دوسرے شہر بھیج سکیں۔
احسن اقبال

ای پیپر دی نیشن