سابق وزیراعظم عمران خان سے سکیورٹی واپس نہیں لی،وفاقی پو لیس 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے سابق وزیراعظم سے سکیورٹی واپس نہیں لی اس حوالے سے غلط تشہیر کی جا رہی ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو سابق وزرائے اعظم کی مروجہ سکیورٹی دی جا رہی ہے جن خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے انکو مد نظر رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم کو مقررہ تعداد سے زائد سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے مزید ضرورت پڑی تو اضافی سکیورٹی بھی مہیا کی جائے گی ترجمان وفاقی پولیس نے کہا کہ دوسرے صوبوں کی پولیس وزارتِ داخلہ کی اجازت اور پولیس رولز کے مطابق ہی طلب کی جا سکتی ہے عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر کان مت دھریں اوراسلام آباد کیپٹل پولیس کے ساتھ تعاون کریں وفاقی پولیس نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ایس پی کی سربراہی میں77پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں دوسرے صوبوں سے قانونی ضابط کار کے مطابق نفری فراہم کی گئی تو وہ بھی سابقہ وزیراعظم کو مہیا کی جاسکتی ہے۔اسلام آباد ہر قسم کے حالات میں اپنے فرائض ادا کرنے میں پیش پیش ہے ہر سابق وزیراعظم کو صرف 5 سکیورٹی اہلکار مہیا کئے جاتے ہیں جبکہ اس صورتحال میں سابق وزیر اعظم صاحب کو 77 پولیس افسران صرف اسلام آباد پولیس فراہم کر رہی ہے اور 8 اہلکار پولیس سے فراہم کیے گئے ہیں ایسی صورت میں منفی اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں جس سے پاکستان کی پولیس کی کردار کشی ہو۔
وفاقی پو لیس 

ای پیپر دی نیشن