پاکستان سیلاب کی زد میں‘ قوم بن کر ہم وطنوں کی مدد کرنا ہو گی: کائرہ


اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ملک میں مجموعی سیلابی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان اس وقت سیلاب کی زد میں ہے‘ ہمیں ایک قوم بن کر مشکل کی اس گھڑی میں اپنے عزیز ہم وطنوں کی مدد کرنا ہو گی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ وزیراعظم خود ساری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں‘ سیلابی صورتحال کے باعث وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپ کے چار ممالک کا اہم ترین دورہ منسوخ کیا‘ بلاول بھٹو زرداری اس وقت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں‘ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی سرگرمیاں م¶خر کر کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے۔
قمر زمان

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...