اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔کمیٹی نے فوجداری قوانین(ترمیمی) بل، 2022 (پی پی سی میں نئے سیکشن 52B، 512، 513 اور 514 کا اضافہ اور سی آر پی سی کے شیڈول ٹو میں ترامیم) کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس بل کا مقصد جبری گمشدگیوں کے گھناو¿نے جرم کے مرتکب مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے تاکہ ان خاندانوں جن کے پیارے گمشدہ ہیں ک±چھ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا مجوزہ بل پر مزید غور کےلئے جلد وزیر قانون کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائےگا اور اس کمیٹی کی رپورٹ آنے تک بل کو موخر کر دیا جائے۔ وزارت قانون کے عہدیداران کا موقف تھا بل میں تجویز کی گئی ترامیم موجودہ قانون میں پہلے سے ہی موجود ہیں اور اس حوالے سے نئی قانون سازی کی ضرورت نہیں چیئرمین کمیٹی نے کمیٹی ممبران کی رائے کے مطابق بل پر بحث کو ایک مہینے کے لیے موخر کر دیا۔
قائمہ کمیٹی داخلہ