سابق امیر جماعت اسلامی ہند سید جلال الدین عمری کا انتقال‘سراج الحق سمیت جماعت اسلامی کا اظہار افسوس‘ دعائے مغفرت


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری کا انتقال ہو گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں امیر سراج الحق سمیت سیکرٹری جنرل امیر العظیم، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، نائب امراءلیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، راشد نسیم، اسد اللہ بھٹو، معراج الہدیٰ، مرکزی رہنما حافظ ادریس، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال، محمد اصغر، وقاص جعفری، حافظ ساجد اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے بھی مولانا جلال الدین عمری کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔
انتقال

ای پیپر دی نیشن