مذہبی‘ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہوگی: زبیر احمد ظہیر

Aug 27, 2022


لاہور ( نوائے وقت رپورٹ ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی مساجد میں آئمہ و علمائ کرام نے اپنے خطبات جمعہ میں شہریوں سے سیلاب زدگان کی بھر پور امداد کرنے کی اپیل کی گئی۔ اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے مرکزی جامع مسجد منارالہدی گلبرگ لاہور میں خطبہ جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی مسلمان کا دینی ، ایمانی، اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے کہ وہ ہر طرح کی مذہبی ، مسلکی، فروعی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر سیلاب زدگان کی امداد میں بھر پور حصہ لیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے جو فنڈ قائم کیا ہے اس میں ہر پاکستانی کو بھر پور اور دل کھول کر حصہ لینا چاہیئے۔پنجاب کے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب یا وفاقی حکومت کے ریلیف فنڈز میں دل کھول کر حصہ لیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کیا جائے۔
علامہ زبیر

مزیدخبریں