کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں بارشوں کے باعث پیٹ کے امراض میں اضافہ ہو گیا۔ اگست کے دوران ڈیڑھ لاکھ بچے ڈائیریا سے متاثر ہوئے۔ 14 ہزار بچے پیچش کے باعث ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔ ڈائیریا کے 35 ہزار کیس صرف کراچی جنوبی میں ہوئے ہیں۔ اس سال 6 لاکھ بچے ڈائیریا سے متاثر ہو چکے ہیں۔
سندھ ڈائیریا