عمران خان کے دور میں ملکی خزانہ بھرچکا تھا:اسلم خان شےروانی

Aug 27, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ وفاق پر مسلط نام نہاد تجربہ کار ٹیم بدترین نااہل ثابت ہوئی ہے ملکی مالیاتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے عمران خان کے دور میں ملکی خزانہ بھرچکا تھا پی ٹی آئی کی حکومت پٹرول اور زراعت پر سبسڈی دے رہی تھی ملکی جی ڈی پی کی شرح 6 فیصد کے قریب پہنچ چکی تھی مگر پی ڈی ایم ٹولے نے سب کچھ تہس نہس کر دیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری حماد سعید خان ترین و دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا کہ اتحادی حکومت کی نااہلی کے باعث برآمدات آج نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں فیکٹریاں اور کارخانے بند ہو رہے ہیں پی ٹی آئی کے دور میں بند فیکٹریاں بھی چل پڑی تھیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی پہچان اور قوم کے حقیقی ترجمان ہیں ۔

مزیدخبریں