شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءسابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے سیلاب سے متاثرہ افراد کو کھانے پینے ،ٹینٹ اور دیگر ضروری اشیاءکی فراہمی کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات کیے جائے یہ سیاست کا نہیں بلکہ احساس اور انسانی ہمدردی کا وقت ہے پوری قوم کو چاہئے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں آئے انہوں نے کہاکہ (ن) لےگ کو ختم کرنے کی سوچ رکھنے والے سیاسی طور پر خود ختم ہوجائیں گے، اپنے ایک بیان میں میاں خالد محمود نے کہا کہ عمران خان نے جو چار سالوں میں بویا اس کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے۔ عنقریب قائد مسلم لیگ(ن) نواز شریف پاکستان میں ہونگے محمد نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں نواز لیگ کے کارکن جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
سیلاب متاثرےن کی امداد کےلئے اقدامات کیے جائےں:خالد محمود
Aug 27, 2022