لاہور (نیوز رپورٹر) جماعت اہلسنت لاہور ڈویژن کے امیر خواجہ نور الزمان اویسی نے سابق وفاقی سیکرٹری قاضی آفاق حسین کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور مرحوم کی مغفرت کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ خواجہ نور الزمان اویسی نے کہا مرحوم قاضی آفاق حسین ایک محب وطن اور نیک سیرت انسان تھے انکی ملک و قوم کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دوران ملازمت انہوں نے اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیئے۔